Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل کی تلاشی پر قیدیوں کے ساتھ جھڑپیں، 6 قیدی ہلاک

لاپاز ۔۔بولیویا میں پولیس کی طرف سے جیل کی تلاشی پر قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 6 قیدی ہلاک ہو گئے۔ بولیویا کے نائب وزیر داخلہ جوزے لوئی کویروگا کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران 18 قیدی زخمی بھی ہوئے۔ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب جیل میں منشیات اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات پر  2300پولیس اہلکاروں نے جیل کی تلاشی شروع کی ۔تلاشی کے دوران جیل سے شراب بنانے کی بھٹی اور بھنگ اور کوکین جیسی منشیات کی فروخت کے متعدد اسٹالز موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔پولیس نے تلاشی کی کارروائی کے دوران 85 خنجر،  9آتشیں ہتھیار ،4 گرینیڈاور 188 موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

شیئر: