Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا ایئرپورٹ پر اماراتی ایئرہوسٹس کی خودکشی کی کوشش

دبئی.... اماراتی ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس نے یوگنڈ انٹرنیشنل ا یئرپورٹ پر جہاز سے چھلانگ لگادی۔ ایئرہوسٹس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوگنڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی امارات ایئرلائنز کی پرواز میںمسافروں کی آمد شروع ہی ہوئی تھی کہ اچانک ایک ایئرہوسٹس نے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا اور نیچے چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ایئر ہوسٹس منہ کے بل نیچے گری تھی جہاں کانچ بھی پڑا ہوا تھا۔ ایئرہوسٹس کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اسکے چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شیئر: