Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیٹھی کے فوائد‎

ملیٹھی ہزاروں برس سے ادویات بنانے والوں کی نظر میں موجود ہے ۔ اسے جسمانی قوت بحال کرنے ، پیاس کی شدت کو کم کرنے ، بخار کی حدت کو کم کرنے ، کھانسی ،  درد اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیمیائی تجزیے کے مطابق اس میں گلائیسرائزین پایا جاتا ہے جو بطور دوا استعمال ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں شوگر کاربوہائیڈریٹس اور ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں ۔ یہ بینائی  اور جسمانی طاقت میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ  رنگت نکھارنے ، بالوں کی سیاہی کو قائم رکھنے  اور آواز کو سریلا اور  خوبصورت بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے ۔ ملیٹھی  زہر کے اثرات کو زائل کرنے اور زخموں کو مندمل کرنے کے لئے بھی بہترین ہے ۔ معدے میں ہونے والے امراض اور درد کے علاج کے لیے اس کا سفوف استعمال کیا جاتا ہے ۔ خشک جڑوں کے ٹکڑے رات بھر پانی میں بھگونے کے بعد صبح چاولوں کی پیچ کے ساتھ استعمال کرنا معدے کے السر میں بے حد مفید ہے . 

شیئر: