Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منرل واٹر کی بوتلوں میں پلاسٹک کے ذرات

میامی .... برازیل اور چین سمیت محققین نے منرل واٹر کی بوتلوں کی جانچ کی جس میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے۔ ہندوستان، انڈونیشیا، کینیا ، لبنان ، میکسیکو ، تھائی لینڈ اور امریکہ سے بھی منرل واٹر کے نمونے چیک کئے گئے۔ تقریباً9ملکوں میں پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے بعدنیویارک یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ اس جائزے کے نتیجے میں پانی میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے اور یہ ذرات پیکیجنگ کے عمل کے دوران پانی میں شامل ہوتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بڑے بڑے برانڈ کی پانی کی بوتلوں میں اس طرح کے ذرات برآمد ہوئے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ 93فیصد پانی کے نمونوں میں ذرات موجود تھے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ تر پولی پروپلین، نائیلون اور پولی تھیلین کے ذرات بوتل کے ڈھکن تیار کرنے میں استعمال ہوتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اسی سے یہ ذرات پانی میں شامل ہوئے ہوں۔
 

شیئر: