رائیونڈ دھماکے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے،اقوام متحدہ
نیو یارک ...اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رائیونڈ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔