Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلگو دیشم کا اقدام بڑی غلطی ہے، ترجمان بی جے پی

حیدرآباد.... بی جے پی کے قومی ترجمان جی ایس ایل نرسمہاراﺅ نے کہا ہے کہ تلگودیشم 2019ءکے انتخابات میں خود کو غیرمحفوظ تصور کررہی ہے اسی لئے اس نے این ڈی اے کو چھوڑدیا ہے۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلگودیشم2019کے انتخابات میں کامیابی کے مسئلہ پر اعتماد سے محروم ہوگئی ۔ تلگودیشم کا یہ فیصلہ حکمت عملی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔انہوں نے تلگودیشم کے فیصلے کو جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنے سے تعبیر کیا۔ چندرابابونائیڈو 2019ءکے انتخابات میں کامیابی کے مسئلہ پر اعتماد سے محروم ہوگئے اسی لئے وہ جذباتی ہیں۔ چندرا بابو29مرتبہ دہلی آئے اس کے باوجود وہ مرکز کو قائل نہیں کرواسکے جو ان کی غیرہنرمندی کو ظاہر کرتا ہے ۔ بی جے پی اب 20ریاستوں میں اقتدار میں ہے۔ اس کی تمام حلیف جماعتیں اتحاد سے مطمئن ہیں۔ نرسمہا راﺅنے کہا کہ اب بی جے پی کے پاس آندھراپردیش میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور2019ءکے انتخابات کی تیاری کا سنہری موقع ہے ۔ آئندہ 12ماہ کے دوران آندھراپردیش میں بی جے پی کو مستحکم کیا جائے گا۔ ترجمان نے تیسرے محاذ کی تشکیل کے نظریہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تجربات ماضی میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

شیئر: