Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخاب میں کامیابی پر شیوپال کی اکھلیش کو مبارکباد

لکھنو..... سینیئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر شیوپال سنگھ یادو نے گورکھپور اور پھولپور میں کامیابی کو تاریخی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں سے لڑنے کیلئے اپوزیشن کے اتحاد کا حامی رہا ہوں۔ اگر 2017 کے انتخابات سے قبل اس اتحاد کا آغاز کیا ہوتا تو اکھلیش یا دو ریاست کے وزیراعلیٰ ہوتے۔ شیوپال یادو نے کامیابی پر اپنے بھتیجے اکھلیش یادو کو مبارکبا دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شیوپال اور اکھلیش کے درمیان تلخی کی خبریں آرہی تھیں۔ شیوپال نے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے حلقے میں کامیابی ملنا اہم ہے۔ انہوں نے جیا بچن پر نریش اگروال کے بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا ہے کہ نریش اگروال ایس پی کےلئے کلنک ہے۔ ان کے بی جے پی میں جانے سے اس کلنک سے آزادی مل گئی۔

شیئر: