Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ ڈرا ز: رئیل میڈرڈ کا مقابلہ جوونٹس سے ہوگا

لندن: یونین آف یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشنز نے یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ چیمیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل ڈرا کا اعلان کردیا ۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی اور لیور پول آمنے سامنے ہوں گے ،ہسپانوی کلب بارسلونا کا مقابلہ اطالوی کلب روما، رئیل میڈرڈ کا میچ اطالوی حریف جوونٹس جبکہ ہسپانوی کلب سیویلا جرمنی کے کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔پہلے مرحلے کے میچوں کا آغاز 3اپریل کو سیویلا اور بائرن میونخ کے درمیان مقابلے سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا میچ 11اپریل کو کھیلیں گی۔جو ونٹس اور رئیل میڈرڈ بھی انہی تاریخوں میں مقابلہ کریں گی ۔ بارسلونا اور روما4اور پھر10اپریل کو ایک دوسرے کے ساتھ ہوم اینڈ اوے کے بنیاد پر کھیلیں گی ۔دونوں انگلش کلب لیور پول اور مانچسٹر سٹی انہی تاریخوں میں آمنے سامنے ہوں گے اور سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے۔

شیئر: