Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ہالینڈ میں پاک و ہند آمنے سامنے ہونگے

ایمسٹرڈیم: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔میگا ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم 23 جون کو روایتی حریف ہند کے مدمقابل ہو گی۔ شیڈول کے تحت چیمپیئنز ٹرافی میں دنیائے ہاکی کی 6 ٹیمیں میزبان ہالینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن، بیلجیئم، پاکستان اور ہند ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ہالینڈ میزبان ملک کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے۔ آسٹریلیا کو دفاعی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ورلڈ کپ 2014ءکا بھی فاتح ہونے، ارجنٹائن کو اولمپکس2016ءکا چیمپیئن ہونے کی حیثیت سے جگہ دی گئی ہے۔ ہند اور پاکستان کی ٹیموں کو ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹیو بورڈ کی خصوصی دعوت پر میگا ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 23 جون کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو روایتی حریف ہند کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اسی دن ہالینڈ کی ٹیم ارجنٹائن کے خلاف ایکشن میں دکھائی دےگی۔

شیئر: