کابل۔۔۔ کابل میں خودکش کار بم دھماکا کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں غیرملکیوں کی رہائشی سوسائٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ادھرافغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں5 طالبان ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے ۔ افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع دولت آباد میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں 5 طالبان ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونیوالوں میں اہم طالبان کمانڈر ملا موسیٰ الیاس شامل ہے۔