طرابلس۔۔۔لیبین حکومت کے ملٹری پراسیکیوٹر جنرل مسعود ارحومہ کو اغوا کر لیا گیا ۔لیبیا میں اٹارنی جنرل الصدّیق الصور کے دفتر میں تحقیقاتی بیورو کے سربراہ نے بتایا کہ قومی وفاق کی حکومت کے ملٹری پراسیکیوٹر جنرل مسعود ارحومہ کو اغوا کر لیا گیا ہے تاہم انکی تا حال کو ئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کو دارالحکومت طرابلس کے علاقے صلاح الدین میں ان کے گھر کے قریب سے اغواکیا۔یہ کارروائی لیبیا کی سپریم کونسل کے سربراہ عبدالرحمن السویحلی پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے صرف ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ السویحلی کے قافلے کو گھات لگا کر مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔