پیرس۔۔۔ فرانس کے آرمی چیف جنرل فرنسو لوکوانٹر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شام میں تنہا کامیاب فوجی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شام میں سرخ لکیر کو پامال کیا گیا تو فرانس اس پر خاموش نہیں رہے گا۔ صدر عمانویل ماکروں واضح کرچکے ہیں کہ اگر شام میں کیمیائی اسلحہ کااستعمال کیا تو فرانسیسی فوج بھرپور کارروائی کریگی۔فرانسیسی آرمی چیف نے ’یورپ 1‘ ریڈیو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فرض کریں کہ صدرعمانویل ماکروں نے شام میں جس چیز کو سرخ لکیر قرار دیا ہے، اسے پامال کیاجاتا ہے تو ہماری خاموش کیسے رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال شام میں کسی فوجی مہم جوئی کے حوالے سے اپنے پلان کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔