برلن ۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب’’ اسلام‘‘ دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔ جرمن چانسلر کا یہ بیان جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ مسلم مخالف بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمنی میں بننے والی نئی حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے قدامت پسند سیاستدان ہورسٹ زیہوفر نے کہا تھا کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ۔ سیاسی مبصرین نے زیہوفر کے اس بیان پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی کی نئی حکومت دائیں بازو کی سیاست کی طرف مائل ہو سکتی ہے۔ تاریخی طور پر پہلی مرتبہ سابق جرمن صدر کرسٹیان وولف نے 2010 میں کہا تھا کہ اسلام جرمنی کا حصہ ہے۔