ماسکو /لندن ..... روس نے برطانوی اقدام کے جواب میں23 برطانوی سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں ملک چھورنے کی ہدایت کی ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ 23 برطانوی سفارت کاروں کو نکال دےگا ۔ برطانوی ثقافتی مرکز کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔ دریں اثناء برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہاہے کہ برطانوی سرزمین پر شہریوں اور دیگر لوگوں کو روس کی جانب سے لاحق خطرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔روس کی جانب سے برطانوی سفارت کاروں کو نکالنے کے اعلان پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اس اعلان سے معاملے کے حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر 2 افراد پر حملے میں روس قصوروار ہے۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف اگلے اقدامات پرغور کریں گے۔