طائف..... قانون نافذ کرنے والے ادارے طائف ریجن میں امور صحت کے 2 اہلکاروں سے بدعنوانی کے الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ریجن میں امور صحت سے منسلک 2اہلکار مالی اور محکمہ جاتی بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔ شکایت موصول ہونے پر محکمہ انسداد بدعنوانی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس ضمن میں ایک ملزم محکمہ کی تحویل میں ہے ۔ محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائر ہ جس طرح وسیع ہو گا دیگر افراد کو بھی طلب کیا جاتا رہے گا ۔