چینی صدر کی پوٹین کو مبارک باد
بیجنگ.... چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین کو چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے روسی حکومت کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے ملک کا روس کے ساتھ جامع اسٹراٹیجک تعاون اور شراکت تاریخ کی بہترین سطح پر ہے جو ممالک کے درمیان نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی مثال ہے۔