Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کمی کے اثرات سعودی عرب میں بھی نمایاں

21 قیراط ایک گرام کی قیمت 317.51 ریال ہوگئے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر 7 اپریل 2025 کو گر کر 3 ہفتے قبل کی سطح پر آگئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عالمی تجارتی کشیدگی اور کساد بازاری کے باعث سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان نمایاں ہے۔
پیر کو سپاٹ  ٹرانزیکشینز میں سونے کی قیمت میں 0.1 فیصد کمی ہونے سے قیمت 3034.02 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو 13 مارچ کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔
امریکی گولڈ فیوچر ٹرانزیکشنز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور نرخ 3051 تک محدود رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے پر اس کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی پڑے اور پیر کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام کے  نرخ 362.87 ریال تک آگئے۔
22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 332.63 ریال، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 317.51 ریال ہوگئے۔
18 قیراط کی قیمت 272.15 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 211.67 ریال ہوچکے ہیں۔
ایک اونس سونے کے نرخ 11290.20 ریال جبکہ ایک کلو سونے کا بار 3 لاکھ 65 ہزار 408.77 ریال  میں فروخت ہورہا تھا۔
 

 

شیئر: