نجران.... حوثی باغیوں کی جانب سے کی گئی گولہ باری سے نجران میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کیپٹن عبدالخالق القحطانی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے یمن سے سعودی عرب کی جانب گولہ داغا جس کے ٹکرے نجران کے سرحدی علاقے میں شہری آبادی پر گرے ۔ گولے کے ٹکڑوں سے ایک سعودی شہری زخمی ہو گیا ۔ محکمہ شہری دفاع نے اطلاع ملتے ہی متاثرہ مقام کا جائزہ لیا اور زخمی شہری کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔