Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثالی کارکردگی پر کمشنرجدہ کی جانب سے سیاحتی کمیٹی کو تعریفی سند

 جدہ ..... سیاحتی کمیٹی کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے تعریفی سند جاری کی ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق گزشتہ 5ماہ کے دوران سیاحتی کمیٹی نے دیگر اداروںکے ساتھ ملکر 93 فرنشڈ اپارٹمنٹس کے خلاف کارروائی کی جو بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے ۔ مذکورہ رہائشی ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ مذکورہ اپارٹمنٹس میں صارفین سے رہائشی کرایے مقررہ نرخوں سے زائد وصول کئے جاتے تھے ۔ اس ضمن میں سیاحتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی کمیٹی مختلف اداروں پر مشتمل ہے جو وقتا فوقتا شہر میں قائم رہائشی ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے دورے کرتی رہتی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ وہاں قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں یا نہیں ۔ بہترین کارکردگی پر کمشنرجدہ کی جانب سے ملنے والی تعریفی سند پر کمیٹی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسی طرح کام جاری رکھے گی ۔ 

شیئر: