برطانوی باکسر نے امریکی حریف کو38سیکنڈز میں ناک آﺅٹ کردیا
لندن:برطانیہ کے ہیوی ویٹ باکسر جوئے جوئس نے اپنے امریکی حریف ڈونی پالمر کو صرف38سیکنڈز میں نا ک آوٹ کردیا اور سخت مقابلے کی آس لے کر باکسنگ ایرینا پہنچنے والے تماشائی ابھی اپنی نشستوں پر سنبھل بیٹھنے بھی نہ پائے تھے کہ مقابلہ ختم ہو گیا۔جوئے جوئس 2016ءکے اولمپکس میں سپر ہیوی ویٹ زمرے میں سلور میڈل جیت چکے ہیں اور اس فتح کے نتیجے میں وہ اپنا تیسرا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔لندن کے یورک ہال مں ہونے والے اس مقابلے میں ڈونی پالمر نے امریکی باکسر پر مکوں کی برسات کردی اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا کووی موقع نہیں دیا ۔ مقابلے کے مقامی چینل سے گفتگو میں جوئے جوئس نے کہا کہ مجھے خود حیرت ہے کہ یہ مقابلہ پورا ایک راﺅ نڈبھی نہیں چل پایا لیکن خوش بھی ہوں کہ زیادہ محنت کی نوبت نہیں آئی۔مجھے لگتا ہے کہ اس مقابلے کے لئے میں نے جو تیاری کی تھی وہ ضرورت سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی اور اب میرے حوالے سے لوگوں کی توقعات میں جو اضافہ ہوا ہے مجھے اس کے دباو کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔