Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد کشمیر میں جیپ کھائی میں جا گری،9 ہلاک

مظفرآباد... آزاد کشمیر میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری۔9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 4خواتین شامل ہیں۔ مسافر جیپ چکوٹھی آتے ہوئے دکھن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ دشوار گزار علاقہ ہونے سے امدادی کاروائیوں میں رضا کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جاں بحق ہونے والوں میں خورشید عباسی، گلزار، حیدر جان، اکبر حسین، سیدہ منظور، سیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق، بی بی جان اور راجہ آفتاب، سید فیاض، ارسلان عمر، نذیر فاطمہ شامل ہیں۔

شیئر: