Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئٹیل ایس 42 اور اے 44 اسمارٹ فون لانچ‎

آئٹیل کمپنی کی جانب سے انڈیا میں دو اسمارٹ فون آئیٹل ایس 42 اور اے 44 متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ ایس 42 میں 5.65 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ،3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر بھی 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 21 گھنٹے سے زائد ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ آئیٹل ایس 42 کو شیمپین اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 8499 ہندوستانی روپے ہے۔
آئیٹل اے 44 میں 5.45 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں ۔فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 2400 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اے44 کو شیمپین ، سنہرے اور لال رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسکی قیمت 5799 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: