کیلیفورنیا بیس کمپنی نمبس ڈیٹا کی جانب سے ایکسا ڈرائیو ڈی سی 100 سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ دنیا کا سب سے زیادہ اسٹوریج کا حامل اسٹیٹ ڈرائیو ہے ۔ ڈرائیو 100 بی تک اسٹوریج کو محفوظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ڈرائیو میں پلگ اینڈ پلے کمپیٹیبلیٹی دی گئی ہے۔ یہ ڈرائیو ایک لاکھ انپٹ آؤٹ پٹ آپریشن فی سیکنڈ ڈلیور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرائیو میں 2000 آئی فونز کے برابر ڈیٹا سٹور کیا جاسکتا ہے۔ ڈرائیو کے ساتھ پانچ سال کی گارنٹی بھی دی گئی ہے۔