راجیہ سبھا میں مختار انصاری کے ووٹ پر پابندی
الہ آباد۔۔۔۔یوپی راجیہ سبھا کی 10نشستوں کیلئے ہونیوالے راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹوں کی تعداد جوڑنے کیلئے پارٹیوں نے حکمت عملی تیار کرلی ۔ بی جے پی کی جانب سے ایک اضافی امیدوار کے میدان میں ہونے سے سیاسی لڑائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد سپا اور بسپا کے اتحاد کے بعد انہیں امید ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو راجیہ سبھا بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گی دوسری جانب راجیہ سبھا میں ووٹوں کے اس جوڑتوڑ کے درمیان ایک آزاد رکن اسمبلی مختار انصاری جو مئو حلقے سے منتخب ہوئے ہیں ان کے ووٹ دینے پر پابندی لگائے جانے کے بعد سیاسی لڑائی تیز ہوگئی ہے۔