Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کو مریم کی پذیرائی ہضم نہیں ہورہی،پرویز رشید

 
  لاہور...سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے ۔سب کو پتہ ہے ۔ مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں ۔ عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں۔ چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل میں سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے۔ پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں۔چو ہدری نثار کبھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے۔پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کا کام انتخاب کرانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں۔ گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے۔انتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنیوانوں کو مارشل لا کیوں یاد آتا ہے۔چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے دن گئے۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل کس حد تک غیر جانبدار ہے قوم جانتی ہے۔میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

شیئر: