Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برڈ فلو کا کوئی نیا مریض نہیں آیا ، وزار ت ماحولیات

ریاض ..... وزارت ماحولیات و زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برڈ فلو وائرس میں مبتلاکسی مریض کی اطلاع نہیں ملی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 718 پرندوں کو ہلاک کیا گیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ یہ H5N8 وائرس کا سبب بن سکتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے مملکت میں برڈ فلو وائرس کا انکشاف ہوا ہے اب تک 11767 نمونوں کا لیباریٹری تجزیہ کیا گیا جن میں سے 164 نمونوں کے رزلٹ مثبت آئے ۔ وزارت ماحولیات وزراعت و پانی کی جانب سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے مختلف معلوماتی کتابچے اور ہینڈ بلز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ قصبو ںاور دیہاتوں میں رہنے والے بھی برڈ فلو وائرس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ 

شیئر: