Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے دین کا کام لے رہا ہے ، مولانا نوید افروز

علماء و عمائدین قوم کی خدمت کو جاری رکھیں گے ، نظام غوری ،مولانا نوید کی وداعی تقریب سے خطاب

* * * *

امین انصاری۔ جدہ
* * * * *
مولانا حافظ و قاری محمد نوید افروز نوید بانی وصدر بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں مولانا حافظ وقاری محمد نظام الدین غوری کامل جامعہ نظامیہ کے مکان پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔حافظ محمد سلیم قادری ‘ محترم علی قدیر سبحانی صابری نے نعت شریف سنائی ۔مولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ بشیر اویس بخاری ‘ مولانا حافظ محمد حیدر علی خان ‘ ڈاکٹر اعجاز سبحانی صابری ‘ سید کبیر الدین اویس صابری اور حیدرآباد سے تشریف لائے ہوئے مہمان ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جناب علی قدیر سبحانی صابری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مولانا نوید افروز او رعلی قدیر سبحانی کو عبایہ اور رومال پیش کیا گیا ۔
    نظام الدین غوری نے کہا کہ مولانا نوید افروز نے بزم کو بہترین سلیقہ سے چلاتے ہوئے بام عروج پر پہنچایا ۔ آپ کے وطن جانے کے بعد ہم اراکین کی کوشش رہے گی کہ اسکے معیار کو یوں ہی برقرار رکھیں اور علماء و عمائدین کی خدمت جاری رکھیں ۔ مولانا نوید افروز نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ اس نے علوم دینیہ اور علمائے کرام کی خدمت ہم سے لی ۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن کی آن ، بان ، شان اور مسلمانوں کا پہچان ہے ۔ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے ۔اس کا ایک ایک طالب علم مستقبل کا علامہ ہے ۔آج دنیا بھر میں جامعہ کے حفاظ اور علمائے کرام کلمہ حق کو بلند کررہے ہیں اور دین اسلام کو عوام الناس تک پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔ قابل مبارکباد ہیں بزم طلبائے قدیم کے احباب جو اپنے اساتذہ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دین کا عَلم بلند کررہے ہیں ۔
     اس موقع پر محمد مسیح الدین کلیم صابری ، محمد عقیل صابری ‘محمد عبدالعلی شعیب صدر یوتھ کمیٹی بزم ‘ سید صابر صابری معتمد یوتھ کمیٹی بزم وغیرہ موجود تھے ۔
     محمد عمر مسعود صابری نائب صدر یوتھ کمیٹی بزم ‘ محمد مختار سعد صابری ،محمد عاصم ادریس صابری اور محمد مزمل مبین صابری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انتظامات میں حصہ لیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -نیک اور صالح اولاد کی کیلئے دعائیں کرنے کا سلیقہ قرآن نے ہم کو سکھایا ، مولانا عابد ندوی

شیئر: