Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی

 آج کا دن ہمیں قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے، غلام دستگیر
* * *
محمد عرفان شفیق
* * *
   23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے قومی پرچم لہرایا۔ جمعہ کی عام تعطیل ہونے کے باعث پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد اپنی فیملیوں کے ساتھ شریک تھی۔   پرچم لہرانے کے بعد سفیر پاکستان نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
    سفیر پاکستان نے کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آبائواجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔
    پاکستانی اسکول کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع دیسی ناشتے سے کی گئی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -جے کے ایل ایف کے زیر انتظام جدہ میں شہدائے کشمیر و حضرت بل کانفرنس

شیئر: