Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے کا شکار ہونےوالے کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن

قصیم ..... بریدہ جنرل اسپتال میں حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی کا آپریشن کامیاب رہا ۔ ٹانگ کٹنے سے بچ گئی ۔ حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی کی ٹانگ شدید متاثر ہوئی جس کے سبب پاﺅں کو خون کی سپلائی مکمل طور پر منقطع ہو گئی تھی ۔ ڈاکٹروں نے مریض کافوری آپریشن کر دیا ۔ ڈاکٹرکا کہناتھا کہ حادثے میں مریض کا ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس سے خون کی رگ بھی متاثر ہوئی اور ٹانگ میں خون کی سپلائی بند ہو نے سے خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ مریض کی ٹانگ کا متاثرہ حصہ کاٹنا پڑے گا ۔ آپریشن کامیاب رہا مریض کی ٹانگ کی رگ کوکامیابی سے جوڑ دیا گیا ۔ 

شیئر: