Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ کو 5کروڑ کی پیشکش

بالی وڈ فلم ' پدماوت' سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے اداکار رنویر سنگھ کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور ان کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔رنویر سنگھ کو حال ہی میں صرف 15 منٹ دورانئے پر مشتمل ایک پرفارمنس پر 5 کروڑ دینے کی پیشکش ہوئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ہندوستان میں اگلے ماہ ہونےوالے انڈین پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس دینے کیلئے رنویر کو یہ تگڑی آفر ملی ہے ۔اداکار رنویر سنگھ نے یہ پیشکش قبول کرلی ہے۔ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم گلی بوائے'کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: