Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹس سپر مارکیٹس میں شیلف چیک بھی کرینگے

 سان جوز، کیلیفورنیا .... شاپنگ مالز کی ممتاز کمپنی والماٹ نے کیلیفورنیا کے 2شہروں میلی پیٹاس اور سان جوز میں ایسے روبوٹ کارکنوں کوآزمائشی طور پر ملازم رکھ لیا ہے جو اسٹورز کے تمام شیلف کی اسکیننگ کرسکیں گے اور یہ اندازہ لگاسکیں گے کہ کس شیلف پر کس چیز کی کمی یا زیادتی ہے تاکہ اسی حساب سے سیلف سجائے جاسکیں۔ یہ کام تقریباً ہر بڑے اسٹور میں ہوتا ہے اور اس میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے مگر اب روبوٹس نے اس کام کو آسان بنادیا ہے اور میلی پیٹاس اور سان جوز اسٹورز میں ایسے روبوٹس متعین کردیئے گئے ہیں جو اسٹور کے تمام شیلف کی اسکیننگ محض ڈیڑھ منٹ میں کرسکتے ہیں۔ یہ روبوٹ 6فٹ لمبے قد کے ہیں اور ان میں حساس کیمروں کے علاوہ اور بہت ساری چیزیں نصب ہیں جو انکی کارکردگی کو آسان بناتی ہیں۔ ان روبوٹس میںیہ صلاحیت بھی ہے کہ وہ فوری طور پر اس بات کا اندازہ لگالیں کہ ریک میں موجود چیزوں کی جو قیمت لکھی ہوئی ہے وہ غلط ہے یا صحیح ہے اور چیز غلط جگہ رکھی یا اسے درست جگہ پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ایسے روبوٹس کارگر ثابت ہوگئے تو انسانوں کیلئے روزگار حاصل کرنا مزید مشکل ہوجائیگا۔

شیئر: