شادی گھر پر حملہ،دولہا سمیت متعدد زخمی
ہوشیار پور۔۔۔۔۔ہوشیار پور تھانہ کے گاؤں سجناں میں پرانی رنجش پر قریبی رشتے داروں نے شادی گھر پر حملہ کردیا جس میں دولہا ، اس کی دادی اور دیگر رشتے دار زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا اورزخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ ہریانہ پولیس کی مدد کیلئے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او بھی پولیس دستے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سجناں گاؤں کے کینیڈین شہری سمیت متعدد حملہ آوروں کو گرفتارکرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔تفتیشی افسر اے ایس آئی سکھ دیو سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ فریق کے دویندر سنگھ کی شکایت پر جسویر سنگھ اور اس کے بیٹے سندیپ سنگھ ، کلویندر سنگھ ، سریش کمار ، مونو اور دیگر3نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔