Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کی مضبوطی کیلئے تعاون کرینگے ، وزیر اعظم کی یقین دہانی

  اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ ملاقات2 گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعظم سپریم کورٹ پہنچنے تو چیف جسٹس نے ججز گیٹ پر استقبال کیا بعد ازاں انہیں الوداع کہا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات وزیر اعظم کی خواہش پر ہوئی ۔ اٹارنی جنرل کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عدالتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم نے مفاد عامہ کے مقدمات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرِ اعظم نے ایف بی آرکو ٹیکس وصولی میں زیرِ التوا مقدمات کے باعث درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا ۔ چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ ٹیکس سے متعلق امور کو فاسٹ ٹریک پر دیکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے میڈیکل تعلیم کو بہتر بنانے، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے منظور کی گئی واٹر پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داری، آزاد، غیر جانبدار، شفافیت اور بلا خوف وخطر سے سر انجام دے گی۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان کی چیف جسٹس سے ملاقات

شیئر: