Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاﺅں جمانے کیلئے سخت محنت کی ،کترینہ کیف

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج کل میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔34 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھاﺅ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دباﺅ کا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔انڈسٹری میں پاﺅں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ اپنے 15 سالہ فلمی کریئر پر کتاب لکھیں۔کترینہ نے کہا کہ ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔
 

شیئر: