15سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھنے والی پاکستانی
سندھ کی سب سے کم عمر کی رائٹر لاریب سومرو کی پہلی کتاب سیکریٹ آف اسپرنگ کی لانچنگ تقریب لاڑکانہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں رائٹر لاریب سومرو کے ٹیچرز اور دوستوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر لاریب سومرو کا کہنا تھا کہ میں نے الحمدللہ 14 سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا اور 15 سال کی عمر میں ایک کتاب لکھ کر تاریخ رقم کرلی ہے۔ اس کتاب میں ایک لڑکی کے راز بیان کیے گئے ہیں جو پڑھنے والوں کے لیے ضرور دلچسپ ہونگے۔
لاریب نے مزید کہا کہ انگلش میں اس لئے کتاب لکھی کیونکہ انگلش بین الاقوامی زبان ہے اور میں نے کچھ مختلف کرنے کا بھی سوچا تھا جو کہ آج پورا ہوگیا۔ انہوںنے کہا کہ جو بھی یہ کتاب پڑھے گا اس میں موضوعات اسے اچھے لگیں گے۔ مستقبل میں اس کتاب کو دوسری زبانوں میںبھی ترجمہ کرکے اس کی اشاعت کی جائےگی۔ انہوںنے کہا کہ مستقبل میں مقابلوں کے امتحانات میں حصہ لینے کا ارادہ ہے اور یہ بھی خواہش والدین کی دعاو¿ں سے جلد پوری ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭