جدہ.... انڈین قونصلر ٹیم 30 مارچ بروز جمعہ جازان کا دورہ کرے گی جہاں مقیم کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ قونصلیٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیم کا قیام عدنان ہوٹل میں ہوگا جہاں جمعہ 30 مارچ کو صبح 8 سے دوپہر 12 اور نماز ظہر کے بعد سے لیکر شام کے 6 بجے تک ٹیم کے اہلکار موجو دہونگے ۔ قونصلیٹ کی جانب سے ریجن میں مقیم کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ قونصلر خدمات حاصل کرنے کےلئے مذکورہ اوقات کے دوران رجوع کریں ۔