روم ۔۔۔اٹلی میں بچوں کو دہشت گردی کی ترغیب دینے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اطالوی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاری جنوب مشرقی اطالوی شہر فوجّجا میں عمل میں آئی ہے۔ مراکش نژاد اطالوی شہری پر داعش سے رابطوں اور دہشت گردانہ مواد کی تشہیر کا بھی الزام ہے۔