Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولین اسانج کا دنیا سے رابطہ منقطع

کیوٹو ۔۔۔ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اسکے سفارتخانے میں موجود جولین اسانج کو میسر انٹر نیٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اسانج کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم کرنا بتایا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اسانج نے روس پر عائد کیے گئے اس الزام پر سوال اٹھایا کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی پر 4 مارچ کو برطانیہ میں ہوئے کیمیکل حملے میں ماسکو ملوث تھا۔ وکی لیکس کے بانی  2012 سے لندن میں قائم ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اگر وہ وہاں سے باہر نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر: