یامی گوتم کا فٹنس کیلئے ڈانس
بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے حال ہی میں اپنے آپ کو مزید فٹ اور چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔ خبروں کے مطابق اداکارہ یامی گوتم نے اپنی فٹنس کیلئے روٹین میں یوگا سمیت پول ڈانس کا اضافہ بھی کردیاہے ۔یامی نے اپنی سماجی رابطہ اکاونٹ پر مداحوں کو اس کی خبر بھی دی ہے۔ وہ جم میں ایکسرسائز کے دوران پول ڈانس کررہی ہیں۔ یامی ان دنوں نئی فلم ' بتی گل میٹرچالو' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔