Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امبیڈکر کے نام میں ’’رام جی‘‘لکھ کر بی جے پی سستی شہرت چاہتی ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کے نام میں ’’رام جی‘‘جوڑنے پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگ عقیدت ، ہمدردی اور احترام میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بابا صاحب کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ، ان کے نام کے ساتھ دیگر القاب لگاتے ہیں ۔ اس سے بی جے پی اینڈ کمپنی کو اسی طرح تکلیف ہوتی ہے جیسے مجھے لوگوں کی طرف سے بہن جی کہہ کر خطاب کرنے سے۔ ان کے پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ مایاوتی نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کارکن سرکاری اشتہارات میں نریندر مودی کا پورا نام ’’نریندر دامودر داس مودی‘‘لکھتے ہیں ؟ کیا گاندھی جی کوکوئی ان کے پورے نام ’’موہن داس کرم چندر گاندھی ‘‘سے خطاب کرتا ہے؟ بابا صاحب کے نام پر بی جے پی مفاد ات کی سیاست کیوں کررہی ہے؟ مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب کے نام پر بی جے پی کی مصنوعی سیاست افسوسناک ہے۔ بابا صاحب کے ملک میں کروڑوں پیروکاروں پر ظلم و زیادتی کے پہاڑتورے جارہے ہیں، آئینی حقوق سلب کئے جارہے ہیںاس پر بی جے پی چپ ہے۔ڈاکٹر بھیم راؤ اپنا نام زیادہ تر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر لکھا کرتے تھے۔ 27دسمبر 1951ء کو ملک کے پہلے وزیر قانون کے عہدے سے استعفے میں جو خط تحریر کیا ہے، اس میں بھی بی آر امبیڈکر درج ہے۔ بی جے پی ان کے نام میں ’’رام جی ‘‘جوڑ کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں کوچنگ سنٹر کا مالک گرفتار

شیئر: