ساس کے طعنے پر بہونے پھانسی لگالی
کانپور۔۔۔ کانپور کے چکیری تھانہ علاقے میں بہونے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ ساس اس بات کا طعنہ دیا کرتی تھی کہ تومیرے بیٹے سے شادی سے پہلے بات چیت کیا کرتی تھی ، ساتھ بیٹھا کرتی تھی ۔بہویہ طعنہ برداشت نہ کرسکی اور پھانسی لگا کر جان دیدی۔اطلاع کے مطابق چکیری میں رہنے والے کپل گپتا کے گھر میں بیوی ، بیٹی کے علاوہ 2بیٹے ہیں۔ گزشتہ روز ساس نے اپنی بہو کرشمہ کو اس بات کا طعنہ دیا کہ تو میرے بیٹے سے شادی سے پہلے بات چیت کیا کرتی تھی اور دیر تک موبائل پر باتیں بھی کرتی تھی۔ اس پر بہو آپے سے باہر ہوگئی اور کمرے میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی لگا لی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ساس کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔