ولی عہد آج سیاٹل روانہ ہوں گے
نیو یارک: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج جمعہ کو نیوریارک سے سیاٹل روانہ ہوں گے۔واشنگٹن، بوسٹن اور نیو ریارک کے بعد سیاٹل ولی عہد کے دورے کا اہم اسٹیشن ہے جہاں وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ولی عہد کے شیڈول میں امازون، مائیکروسافٹ، بویئنگ ، بلومبرگ کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات شامل ہے۔ امریکی وسائل اطلاعات کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس ولی عہد اعزاز میں اپنے گھر پر عشائیہ دیں گے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں