ولی عہدسے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے مندوبوں کی ملاقات
نیویارک: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے مندوبوں نے ملاقات کی۔ نیویارک میں منعقد ہونے والی ملاقات میں فرانس، امریکہ، روس، چین اور برطانیہ کے مندوبوںسے ولی عہد نے خطے کو درپیش مسائل اور یمن کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملوں سے متعلق گفتگو کی۔
ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی کروانا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے ۔ ملاقات کے دوران واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں