روس نے 24ملکوں کے 150سفارتکاروں کو نکلنے کا حکم دیدیا
ماسکو۔۔۔برطانیہ اور یورپی اتحادیوں کی جانب سے روسی سفیروں کی بیدخلی کے ردعمل کے طور پر روس نے بھی 24 ملکوں کے سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان روسی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جرمنی،فرانس، کینیڈا،آسٹریلیا،اٹلی اور سوئیڈن سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو تعداد کم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امریکہ نے سینٹ پیٹرس برگ میں اپنا قونصل خانہ خالی کردیا ہے جبکہ امریکہ سے روس کے سفارتی عملے کا انخلا شروع ہوگیا۔دوسری جانب ماسکو نے لندن میں روسی طیارے کی تلاشی پر احتجاج کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ۔