روم ۔۔۔ اطالوی پولیس نے دسمبر 2016 میں برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملہ کرنے والے ملزم انیس عامری سے تعلق کے شبے میں5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے جانے والے انیس عامری کے موبائل سے ان افراد کے نمبر ملے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں 4 کو غیرقانونی امیگریشن اور پانچویں کو دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پانچوں ملزمان کا تعلق تیونس سے بتایا گیا ہے۔