'سات دن محبت ان' کا پوسٹر
پاکستانی سینما اسکرین کی نئی فلم 'سات دن محبت ان' کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔ فلم سات دن محبت ان کے اس پوسٹر میں ماڈل آمنہ الیاس کا فلمی روپ پیش کیاگیا۔ وہ اس فلم میں غزالہ کے کردار میں کام کررہی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی اس فلم میں آمنہ کا کردار بھی اہم ہے۔فلم کے دیگر پوسٹر سامنے آچکے ہیں۔ کامیڈی اور رومانس سے بھری یہ فلم رواں برس ہی سینما اسکرین پر ریلیز کردی جائےگی۔