Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرویراسیمی پرمال کا ٹخنہ نکل گیا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان فاسٹ بولر ویرا سیمی پرمال باونڈری لائن کی جانب جاتی ہوئی گیند روکنے کی کوشش میں پاوں مڑنے کے باعث زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طبی امداد کیلئے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔جہاں پر ان کا سی ٹی اسکین کرایا گیا۔ رپورٹس اور حالت دیکھنے کے بعد ان کے لئے آئندہ دونوں میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے پی ایس ایل فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا انتظام بھی اسی گراونڈ پر کرادیا پہلے یہ دورہ نومبر 2017 ءمیں ہونا تھا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا چونکہ اس وقت نیشنل اسٹیڈیم کی حالت ناگفتہ بہ تھی اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل میچ ممکن نہیں تھا۔ اس دوران پی سی بی کے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے مذاکرات جاری رہے اورپی ایس ایل 3کے فائنل کیلئے کراچی کا انتخاب کیا گیا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ9سال بعد نیشنل ا سٹیڈیم کراچی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی اور کراچی کی روشنیاں لوٹ آئیں۔

شیئر: