Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کیلئے 206 رنز کا بڑا ہدف

 
کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کے خوبصورت 97رنز اور حسین طلعت کے 63رنز کی بدولت ایک بارپھر ویسٹ انڈیز کے سامنے 206 رنز کا بہت بڑا ہدف کھڑا کر دیا۔3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم نے 58 گیندوں پر97 رنز بنائے۔ پہلے میچ کے ہیرو حسین ن طلعت نے41 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے نے میچ سے قبل کہا تھا کہ بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، گرین شرٹس کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے 143رنز سے جیت لیا تھا جب پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 60 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی، کوئی بہانہ نہیں بنائیں گے،ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی تاہم اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔
 

شیئر: