خادم رضوی سمیت 4 افراد اشتہاری قرار
اسلام آباد.. انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں نامزد تحریک لبیک کے رہنماوں خادم رضوی، پیراقضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔ وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن بار بار طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے مدرسے کی دیوار اور اسی علاقے کے چوک جب کہ عدالت کے باہر چسپاں کردیئے ۔ اب مقدمات کی مزید کارروائی ملزمان کی غیرحاضری میں آگے بڑھائی جائے گی۔