Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدل چلیں ، صحت مند رہیں

 ماہرین صحت  باقاعدہ  چہل قدمی کو  لازمی  قرار دہتے ہیں کیونکہ پیدل چلنا بہترین  دوا  اور مصروف رہنے کا اہم جز وہونے کے ساتھ کئی مصائب و مشکلات کا سادہ علاج بھی ہے .  جو لوگ روزانہ کم سے کم 6 کلو میٹر پیدل چلتے ہیں وہ ذیابیطس اور دل کے دورے سے محفوظ رہ سکتے ہیں . پیدل چلنے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے  . باقاعدہ چہل  قدمی  کرنے والے افراد طویل عمر تک درست اور جسمانی طور پر فٹ رہنے کے ساتھ کئی خطرناک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔کئی ممالک میں سائیکل سواری کو معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ سائیکل سواری انسانی صحت کی بہتری  اور طویل عمری میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار کے دماغی خلیات اور خون کی روانی بہتر اور ہمیشہ فعال رہتے ہیں ،خود اعتمادی اور مثبت سوچ جنم لیتی ہے انسان خوش و خرم رہتا ہے۔ علاوہ ازیں ان دونوں عوامل سے انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے جسمانی نشو و نما کو برقرار رکھنے کے لیے اور موٹاپے میں کمی کے  لیے ادویات کے استعمال کی بجائے روزمرہ غذائیت اور وٹامن سے بھر پور اجزا کے استعمال کے ساتھ پیدل چلنے یاسائیکل چلانا اہم ہے اور آپ طویل عمر پا سکتے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق نیورو لوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ کا کہنا ہے پیدل نہ چلنےوالے افراد بہت جلد امراض قلب ، فالج ،یادداشت کی کمزوی اور ہارٹ اٹیک کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ انسانی جسم میں قلب اور دماغی افعال ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر کوئی انسان انہیں درست طریقے سے استعمال نہیں کرتا وہ بہت جلد   بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے اور بیماری میں مبتلا ہونے کا دوسرا نام موت ہے۔

شیئر: